August 27, 2024 9:53 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے ساتھ فون پر گفتگو کی اور یوکرین اور بنگلہ دیش کے حالات پر تبادلہئ خیال کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے ساتھ فون پر گفتگو کی اور یوکرین کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہئ خیال کیا۔ جناب مودی کو کَل امریکی صدر کی طرف سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے بھارت-امریکہ جامع عالمی کلیدی ساجھیداری کے تئیں صدر بائیڈن کے پختہ عزم کو سراہا، جو جمہوریت، قانون کی عملداری اور عوام سے عوام کے مضبوط رابطوں کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات میں نمایاں پیشرفت کا جائزہ لیا اور اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت-امریکہ ساجھیداری کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام کے ساتھ ساتھ پوری انسانیت کی بہبود ہے۔ جناب مودی اور صدر بائیڈن نے کئی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔

یوکرین کے حالات پر بات کرتے ہوئے جناب مودی نے صدر بائیڈن کو یوکرین کے اپنے حالیہ دورے سے واقف کرایا۔ انھوں نے بھارت کے اِس موقف کو دوہرایا کہ وہ مذاکرات اور ڈپلومیسی کی وکالت کرتا ہے۔ ساتھ ہی امن و استحکام کی جلد بحالی کے لیے بھرپور تعاون کا بھی اظہار کیا۔

دونوں لیڈروں نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور امن و قانون کی بحالی کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں اقلیتوں، خاص طور پر ہندوؤں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے Quad سمیت کثیر ملکی فورموں میں اشتراک کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے عہد کو بھی دوہرایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں