وزیراعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپک کیلئے روانہ ہونے والے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ کَل ایتھلیٹس کے ساتھ بات کرتے ہوئے جناب مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ کھلاڑی بھارت کے لیے فخر کا سبب بنیں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہر ایک کو آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے، ہر طرح کے بہانوں اور شکایتوں کو ایک طرف رکھ کر، ثابت قدم رہنا چاہئے۔ انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ یہ کھلاڑی اس بار، پچھلے سبھی ریکارڈس توڑ دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اِس مرتبہ حکومت نے، بھارتی ایتھلیٹس کے سہولت آمیز رابطے کے لیے، کوشش کی ہے کہ پیرس میں بھارتی برادری سرگرم رہے۔جناب مودی نے کہا کہ بھارت کو امید ہے کہ وہ 2036 کے اولمپکس مقابلوں کی میزبانی کرے گا اور اِس سلسلے میں خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کے فروغ میں لگاتار کوششیں کی جارہی ہیں۔ x
Site Admin | July 5, 2024 2:40 PM