August 20, 2024 9:21 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے اس ماہ کی 28 تاریخ سے شروع ہونے والے پیرس پیرالمپکس کھیلوں کے لیے بھارتی کھلاڑیوں سے بات چیت کی

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس کے لئے بھارتی دستے کے ساتھ بات چیت کی جو اِس ماہ کی 28 تاریخ کو شروع ہوگا۔ اُنہوں نے یہ بات چیت کَل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کی۔ بات چیت کے دوران جناب مودی نے کہا کہ بھارتی ایتھلیٹس بھارت کے پرچم برداروں کی حیثیت سے پیرس جارہے ہیں۔

 جناب مودی نے کہا کہ 140 کروڑ ہم وطنوں کی دعائیں ایتھلیٹس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفر اُن کی زندگی اور کریئر کا ایک انتہائی اہم سفر ہوگا۔

کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ بھارت پیرالمپکس میں شرکت کیلئے اپنا سب سے بڑا دستہ بھیج رہا ہے  اورپیرس پیرالمپکس میں 84 با صلاحیت ایتھلیٹس بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں