وزیراعظم نریندر مودی نے آج Dhanvantari جینتی اور نویں آیور وید دن کے موقع پر نئی دلّی میں 12 ہزار 850 کروڑ روپے کے صحت سیکٹر کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا میں توسیع کے طور پر، 70 سال اور اُس سے زیادہ کی عمر کے تمام بزرگ شہریوں کیلئے صحت کوریج کا بھی آغاز کیا۔ یہ تمام عمر رسیدہ افراد کو، اُن کی آمدنی سے قطع نظر صحت کوریج فراہم کرے گا۔
وزریر اعظم نے بھارت کے پہلے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے دوسرے مرحلے کا بھی افتتاح کیا۔
اس میں ایک پنچ کرما اسپتال، دواؤں کی مینوفیکچرنگ کیلئے ایک آیوروید فارمیسی، ایک اسپورٹس میڈیسن یونٹ، ایک سینٹرل لائبریری، آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ Incubation سینٹر اور 500 سیٹوں والا آڈیٹوریم شامل ہے۔
وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے Mandsaur، Neemuch اور Seoni میں تین میڈیکل کالجوں کا بھی افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ، جناب مودی نے ہماچل پردیش کے بلاسپور میں AIIMS میں مختلف سہولتوں اور خدمات کی توسیع کے مراکز اور مغربی بنگال کے کلیانی، بہار کے پٹنہ، اترپردیش کے گورکھپور، مدھیہ پردیش کے بھوپال، آسام کے گواہاٹی اور نئی دلّی میں جَن اوشدھی مراکز کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں گورنمنٹ میڈیکل کالج میں سُپر Speciality بلاک اور اڈیشہ کے Bargarh میں Critical کیئر بلاک کا بھی افتتاح کیا۔ x