ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 14, 2024 4:13 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے آج عظیم اداکار اور فلم ساز راج کپور کی پیدائش کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج عظیم اداکار اور فلم ساز راج کپور کی پیدائش کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی راج کپور نہ صرف ایک فلم ساز، بلکہ ایک ثقافتی سفیر بھی تھے، جو بھارتی سنیما کو عالمی اسٹیج تک لے گئے۔ جناب مودی نے سنیما کے تئیں اُن کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ اُن کی فلمیں آرٹ، جذبات اور سماجی زندگی کی ایک خوبصورت امتزاج تھیں، جن میں عام شہریوں کی اُمنگوں، آرزؤں اور جدوجہد کو پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے راج کپور کے مثالی کرداروں اور ناقابل فراموش مسحور کُن نغمات کا بھی ذکر کیا، جوکہ دنیا بھر کے ناظرین کیلئے آج بھی پرکشش ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں