وزیراعظم نریندرمودی نے آج نئی دلی میں بنگلہ دیش کی اپنی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ اب سے کچھ دیر بعد دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں سے متعلق معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ سے بھی ملاقات کریں گی۔ اس سے پہلے صبح میں راشٹرپتی بھون کے احاطے میں شیخ حسینہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کے وزراء اور وفود سے ملاقات کی۔بعد میں محترمہ شیخ حسینہ نے قومی راجدھانی میں راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ بھارت کے دو روزہ دورے پر کل نئی دلی پہنچی تھیں۔ وزیرخزانہ ڈاکٹر جیس جے شنکر نے کل شام ان کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ میٹنگ کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے دوران قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔ ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد دونوں ملکوں کا یہ پہلا دو طرفہ سرکاری دورہ ہے۔ شیخ حسینہ ان عالمی رہنماؤں میں شامل تھیں، جنہوں نے اس مہینے کے اوائل میں وزیراعظم نریندرمودی اور ان کے وزاء کی مرکزی کونسل کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ بنگلہ دیش، بھارت کی پڑوس پہلے کی پالیسی کا اہم جزو ہے اور حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ گئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور کاروبار سمیت سکیورٹی، توانائی سائنس، ٹکنالوجی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔
Site Admin | June 22, 2024 2:57 PM