وزیر اعظم نریندر مودی نے جَن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر بہار کے شہر جموئی سے 6 ہزار 600 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اِن پروجیکٹوں کا مقصد خطے کے دیہی اور دوردراز کے علاقوں میں قبائلی آبادیوں کے معیارِ زندگی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ہے۔ دھرتی آبا برسا منڈا کا احترام پورے ملک میں قبائلی آبادیاں بھگوان کے طور پر کرتی ہیں۔ آج ہی برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریبات بھی منائی جارہی ہیں۔ اِس موقع پر جناب مودی نے بھگوان برسا منڈا کے اعزاز میں ایک سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ وزیراعظم مودی نے پردھان منتری جَن جاتیہ اُنت گرام ابھیان کے تحت 11 ہزار مکانات کے گرہ پرویش میں بھی ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔×
Site Admin | November 15, 2024 2:59 PM