وزیراعظم نریندر مودی نے آج بھارتی برادری اور دیگر ملکوں کے لوگوں سے ”بھارت کو جانیے کوئز“ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اِس کوئز سے بھارت اور دنیا بھر میں آباد بھارتی برادری کا تعلق مزید گہرا ہوگا۔ جناب مودی نے اسے ملک کے مالامال ورثے اور درخشاں ثقافت کو نئے سرے سے دریافت کرنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ کوئز کے فاتحین کو درخشاں بھارت کے عجوبوں کا نظارہ کرنے کا موقع ملے گا۔x