وزیراعظم نریندر مودی نے آج انجینئرس کے دِن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے ترقی اور اختراع میں اضافہ کرنے اور مختلف شعبوں میں اہم چیلنجز کو حل کرنے میں انجینئروں کے اہم تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے Sir M Visvesvaraya کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ انجینئرنگ کے شعبے میں اُن کا گرانقدر تعاون ابھی بھی انجینئروں کو حوصلہ فراہم کررہا ہے۔ اِس کے علاوہ وزیراعظم نے انجینئرس کے دِن کو یاد کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔
Site Admin | September 15, 2024 10:07 AM