وزیراعظم نریندر مودی نے آج، سینئر بی جے پی رہنما اور ”رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے ٹرسٹی“ کامیشور چوپال کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ جناب چوپال، خود کو وقف کردینے والے ایک ایسے رام بھکت تھے جنہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں قابل قدر تعاون دیا۔ وزیراعظم نے خاص طور پر کہا کہ جناب چوپال کا تعلق ایک دلت سماج سے تھا اور اُنہیں سماج کے محروم طبقوں کی بھلائی کے تئیں اُن کے کام کی وجہ سے یاد رکھاجائے گا۔ جناب مودی نے اِس رنج وغم کی گھڑی میں اُن کے کنبے اور حامیوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Site Admin | February 7, 2025 2:46 PM | PM Kameshwar
وزیراعظم نریندر مودی نے آج، سینئر بی جے پی رہنما اور ”رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے ٹرسٹی“ کامیشور چوپال کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
