وزیراعظم نریندر مودی نے، لیبر پارٹی کے رہنما Keir Starmer Sirکو، برطانیہ کے عام انتخابات میں زبردست کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ وہ سبھی میدانوں میں بھارت-برطانیہ جامع دفاعی شراکت داری کو اور زیادہ مستحکم بنانے، نیز باہمی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے ایک مثبت اور تعمیری اشتراک کے تئیں پُرامید ہے۔ وزیراعظم نے بھارت-برطانیہ تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرنے میں جناب رِشی سونک کی قابل تحسین قیادت اور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔جناب Starmer Sir Keirنے وزیراعظم کے طور پر جناب رِشی سونک کی جگہ لی ہے۔ اس طرح کنزرویٹو پارٹی کے 14 سال سے جاری اقتدار ختم ہوگیا ہے۔
لیبر پارٹی نے ایوان نمائندگان میں 412 سیٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ کنزرویٹو پارٹی محض 121 سیٹیں حاصل کرسکی۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں، وزیراعظم کے طور پر Sir Keir نے ملک کے حفظان صحت کے نظام کو بحال کرنے، برطانوی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور اسکولوں نیز مناسب قیمت والے مکانات کی ضرورت کو پورا کرنے کا عزم کیا ہے۔
اسی دوران Sir Keir نے اپنی کابینہ کا تقرر کردیا ہے۔ انہوں نے Angela Rayner کو نائب وزیراعظم اور Rachel Reeves کو خزانے کی پہلی خاتون چانسلر مقرر کیا ہے۔ Sir Keir کی کابینہ میں 11 خواتین شامل ہیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔×