September 18, 2024 9:44 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے، بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو، ریکارڈ پانچویں مرتبہ ایشین چمپئنس ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو، ایشین چمپئنس ٹرافی 2024 جیتنے پر مبادکباد دی ہے۔ جناب مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اُن کی کارکردگی، جذبہ اور خود کو وقف کردینا ملک کیلئے فخر کی وجہ بنا ہے۔

بھارت نے مردوں کی ایشین چمپئنس ٹرافی، ریکارڈ پانچویں بار جیتی ہے۔ اُس نے کَل شام Hulunbuir میں میزبان چین کو، ایک-صفر سے شکست دی ہے۔

بھارت کے جُگراج سنگھ نے ایک زبردست مقابلے میں، چوتھے کوارٹر میں ایک گول کیا۔ ٹیم انڈیا، جو دفاعی چمپئن ہے، ایشین چمپئنس ٹرافی میں سب سے زیادہ کامیاب ٹیم ہے، جس کے پاس پانچ خطابات ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں