July 13, 2024 9:47 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی ممبئی میں بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور اِن میں سے کچھ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں پر 29 ہزار 400کروڑ روپے سے زیادہ کا خرچ آئے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی آج شام مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں سڑک، ریلویز اور بندرگاہوں کے شعبے سے متعلق کثیر مقصدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے، ان میں سے کچھ کو قوم کے نام وقف کریں گے اور کچھ پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں پر 29 ہزار چار سو کروڑ روپے سے زیادہ کا خرچ آئے گا۔x

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ

V/C Prarthna -Mumbai

وزیراعظم نریندر مودی شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے، گورے گاؤں میں نیسکو نمائش مرکز پہنچیں گے جہاں وہ کئی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جن میں تھانے بوری ولی ٹنل پروجیکٹ، گورے گاؤں مُلُند لِنک روڈ ٹنل کا کام،   کلیان یارڈ ری موڈلنگ اور نوی ممبئی میں تُربھے کے مقام پر،  گتی شکتی ملٹی موڈل کارگو ٹرمنل شامل ہیں۔

وزیراعظم، لوک مانیہ تِلک ٹرمِنس پر نئے پلیٹ فارموں اور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمِنس اسٹیشن میں، پلیٹ فارموں کی توسیع کے کام کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ وہ مکھیہ منتری یووا کیندر پرشکشن یوجنا کا بھی آغاز کریں گے۔

بعد میں وزیراعظم، ممبئی کے باندرا کُرلا کمپلیس میں، انڈین نیوز پیپر سوسائٹی INS کے سکریٹیئریٹ بھی جائیں گے۔ یہاں وہ INS ٹاورز کاافتتاح کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں