ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 21, 2025 9:36 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی سمیت عالمی لیڈروں نے وہائٹ ہاؤس میں واپس آنے پر جناب ٹرمپ کو مبارکباد پیش  کی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی سمیت عالمی رہنماؤں نے دوسری مدت کار کیلئے وہائٹ ہاؤس میں واپس آنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا کہ وہ ایک بار پھر دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچانے اور دنیا کیلئے ایک بہتر مستقبل تشکیل دینے کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیامیلونی نے جناب ٹرمپ کو ان کے نئے عہدے کے آغاز پر نیک خواہشات پیش کیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں محترمہ میلونی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور متحد کرنے والی اقدار اٹلی اور امریکہ کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط کرتی رہیں گی۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دوبارہ ایک ساتھ کام کرکے وہ امریکہ اور اسرائیل کے اتحاد کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔ جناب نیتن یاہو نے اسرائیلی یرغمالوں کو آزاد کرانے میں ان کی کوششوں کیلئے جناب ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جرمن چانسلر اولاف شولز نے جناب ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جرمنی کا سب سے قریبی اتحادی ہے اور ان کی پالیسی کا مقصد ہمیشہ بحر اوقیانوس کے اچھے تعلقات کا رہا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں برطانیہ کے وزیر اعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کے درمیان خصوصی تعلقات آنے والے برسوں میں مزید پروان چڑھیں گے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula Da Silva  نے کہاکہ برازیل اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام اور تعاون نیز تاریخی دوستی پر مبنی تعلقات رہے ہیں۔

یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یوروپی بلاک عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔ یوروپی کونسل کے صدر Antonio Costa نے بھی جناب ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یوروپی یونین کی خواہش کا اعادہ کیا۔ یوروپی پارلیمنٹ کے صدر Roberto Metsola نے ایک نئے باب کے آغاز پر امریکی عوام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ فیصلہ کن ہوتے ہیں اور انہوں نے طاقت کی پالیسی کے ذریعے جس امن کا اعلان کیا ہے وہ امریکی قیادت کو مضبوط کرنے اور دیر پا منصفانہ امن کے حصول کا موقع فراہم کرتاہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت کار کے پہلے دن کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں۔انہوں نے کَل رات ریکارڈ تعداد میں ایگزیکٹو احکامات پر دستخط کیے۔ ایگزیکٹو احکامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح میکسیکو کے ساتھ امریکہ کی جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام قانونی داخلے کو فوری طور پر روک دیا جائے گا اور لاکھوں غیر ملکی مجرموں کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا جہاں سے وہ آئے تھے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ فوری طور پر سرحد پر فوج کی تعیناتی کا حکم دیں گے۔ جناب ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے پہلے دن کے احکامات میں امیگریشن کو روکنا، فوسل ایندھن کی پیداوار کو بڑھانا شامل ہے۔

پہلا ایگزیکٹو آرڈر جس پر انہوں نے دستخط کیے وہ وفاقی ملازمین کے لیے گھر سے کام ختم کرنے کا تھا۔ فوسل ایندھن کی پیداوار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے پہلے دن کے اقدامات قومی توانائی کی ہنگامی صورتحال کے اعلان کو یقینی بنائیں گے جس سے کان کنی پر سے تمام پابندیاں ختم ہو جائیں گی اور خام تیل کی پیداوار کی اجازت فراہم ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں