ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 22, 2024 10:20 AM | PM RUSSIA

printer

وزیراعظم نریندر مودی روس کے شہر کزان میں 16ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے روس کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی روس کے شہر کزان میں 16ویں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ اِس سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے، ”انصاف پر مبنی عالمی ترقی اور سکیورٹی کیلئے کثیر سطحیت کو مستحکم کرنا“۔

کزان میں آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے، روس میں بھارت کے سفیر وِنے کمار نے کہا کہ یہ سربراہ کانفرنس عالمی لیڈروں کو اہم عالمی معاملات پر تبادلہئ خیال کرنے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ یہ کانفرنس برکس کے ذریعے شروع کئے گئے اقدامات کی پیشرفت کا بھی جائزہ لے گی۔

 جناب کمار نے کہا کہ وزیراعظم مودی روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کریں گے۔

وزیراعظم نے روس کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ بھارت BRICS میں قریبی اشتراک کا احترام کرتا ہے جو عالمی ترقیاتی ایجنڈے، اصلاح شدہ کثیر ملکی نظام، آب و ہوا کی تبدیلی، اقتصادی تعاون، لچکدار سپلائی چین کی تیاری اور ثقافت اور عوام سے عوام کے رابطوں کے حوالے سے مذاکرات اور تبادلہئ خیال کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں