وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنیت مہم کا آغاز کریں گے۔ اِس مہم کا مقصد نئے ممبران کو پارٹی میں شامل کرنا اور موجودہ ممبران کی تجدید کرنا ہے۔ جناب مودی پارٹی کے صدر جے پی نڈا سے اپنی رکنیت کی تجدید کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔ یہ مہم آج سے 10 نومبر تک مختلف مراحل میں ہوگی۔ رکنیت کی مہم کا پہلا مرحلہ اِس ماہ کی 25 تاریخ کو ختم ہوجائے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ بی جے پی نے اُن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو چھوڑ کر، جہاں چناؤ ہونا ہے، ملک بھر میں اپنی رکنیت مہم میں کم از کم 10 کروڑ نئے ممبران کو شامل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
Site Admin | September 2, 2024 2:29 PM
وزیراعظم نریندر مودی دس کروڑ نئے ارکان کو شامل کرنے کی خاطر BJP کی رکنیت مہم کا آغاز کرنے والے ہیں
