وزیراعظم نریندر مودی جَن جاتیہ گورَو دیوس کے موقع پر کَل بہار کے جموئی کا دورہ کریں گے۔ اُن کے اس دورے سے ’دَھرتی آبا‘ بھگوان بِرسامنڈا کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔ جناب مودی کَل صبح بھگوان برسا منڈا کے اعزاز میں ایک یادگاری سکّہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ وہ 6 ہزار 640 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں کا مقصد خطے کے دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں قبائلی برادری کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا ہے۔×
Site Admin | November 14, 2024 4:07 PM