ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 19, 2024 10:12 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی بہار میں راجگیر کے مقام پر نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج، نالندہ ضلعے میں راج گیر کے مقام پر، نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کرنے کیلئے بہار کا دورہ کریں گے۔ افتتاح کی یہ تقریب، یونیورسٹی کے احاطے میں سشما سوراج آڈیٹوریم میں صبح دس بجے شروع ہوگی۔

نالندہ یونیورسٹی کو، بھارت اور مشرقی ایشیا کے سربراہ ملکوں کے درمیان، ایک اشتراک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ افتتاح کی تقریب میں بہار کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر، وزیراعلیٰ نتیش کمار، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور 17 ملکوں کے مشنوں کے سربراہان سمیت بہت سی ممتاز شخصیتیں شرکت کریں گی۔

یونیورسٹی کیمپس، جدید ترین بنیادی ڈھانچے سے آراستہ ہے اور یہ 450 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے۔ اِس کی تعمیر، ماحولیات کے تحفظ کی بنیاد پر کی گئی ہے اور یہ مکمل طور پر سرسبزو شاداب کیمپس بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم، یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کرنے کے بعد طلبا اور اساتذہ کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ طلبا برادری، یونیورسٹی کیمپس میں وزیراعظم  نریندر مودی کا خیرمقدم کرنے کیلئے نہایت پُرجوش ہے اور بے صبری سے اِس کی منتظر ہے۔ فی الحال 30 ملکوں کے طلبا کا یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں اندراج ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے راجگیر میں پروگرام کے پیش نظر سکیورٹی کے خاطر خواہ بندوبست کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں