وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے تین روزہ دورے پر پیرس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور کاروباری تعلقات کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران، جناب مودی کل پیرس میں فرانس کے صدر امیونوویل میخوں کے ساتھ مصنوعی ذہانت AI ایکشن سمٹ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ AI اجلاس میں عالمی لیڈرس اور دنیا کے تکنیکی CEOs، اختراع اور لوگوں کے زیادہ مفاد کیلئے AI ٹیکنالوجی پر مبنی ایک مشترکہ موقف پر اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ جناب مودی باہمی بات چیت میں بھی شامل ہوں گے اور فرانس کے تاریخی شہر Marseille میں پہلے بھارتی قونصل خانے کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم فرانس اور امریکہ کے اہمیت کے حامل اپنے سفارتی دورے پر آج صبح روانہ ہوئے تھے۔
اِس دورے کا مقصد، دونوں ملکوں کے درمیان اہمیت کی حامل اقتصادی اور تکنیکی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔دورے پر روانہ ہونے سے پہلے دیئے گئے اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس کے اُن کے دورے سے بھارت-فرانس اہمیت کی حامل شراکت داری کیلئے 2047 اُفقی خاکے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک موقع فراہم ہوگا۔ وہ انٹرنیشنل Thermonuclear Experimental Reactor (ITER) پروجیکٹ بھی دیکھنے جائیں گے۔ جو کہ ایک کنشورشیم کوشش ہے اور جس میں بھارت اور فرانس کا عالمی فائدے کیلئے توانائی کو بروئے کار لانا شامل ہے۔پیرس میں مقیم بھارتی برادری، وزیر اعظم مودی کو دیکھنے کیلئے بے صبری سے منتظر ہے۔
یہ ایک ایسا موقع ہے جس سے بھارت اور فرانس کے درمیان مضبوط ہوتے رشتوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے کلیدی شعبوں میں باہمی کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھ کر 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اُن کے اِس دورے میں اہمیت کے حامل شراکت داری کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
بھارت اور فرانس کے درمیان شاندار اقتصادی تعلقات ہیں، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شراکت داری کا ایک اہم رول رہا ہے۔ بھارت میں 700 سے زیادہ فرانسیسی کمپنیاں کام کررہی ہیں جو بھارت میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تعاون کررہی ہیں۔ وہیں بھارتی کمپنیاں بھی خصوصی IT اور مینو فیکچرنگ کے شعبوں میں فرانس میں اپنی موجودگی کو بڑھارہی ہیں۔ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اقتصادی شراکت داری میں نئے اور ابھرتے ہوئے شعبے ہیں۔ Chambers of Commerce and Industreis France- India کے صدر Coumar Ananda نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات روایتی شبوں سے بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔
جیسا کہ بھارت اور فرانس اپنی مضبوط اقتصادی بنیاد پر کام کررہے ہیں، یہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو گہرا اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دے گا۔
فرانس کا اپنا دورہ ختم کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ جنوری میں صدر ٹرمپ کی تاریخی انتخابی جیت اور افتتاح کے بعد ان کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔