September 3, 2024 3:01 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی برونئی اور سنگاپور کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی اب سے کچھ دیر بعد برونائی پہنچیں گے۔ جناب مودی برونائی اور سنگاپور دو ملکوں کے دورے کے اپنے پہلے مرحلے میں آج سہ پہر Bandar Seri Begawan پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کو وہاں پہنچنے پر برونائی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روایتی استقبالیہ دیا جائے گا۔ بھارتی برادری بھی جناب مودی کا خیر مقدم کرے گی۔ اپنے دورے کے پہلے دن، وزیر اعظم کا برونائی میں بھارتی ہائی کمیشن کی نئی Chancery کا افتتاح کرنے کا پروگرام ہے۔ جناب مودی آج عمر علی سیف الدین مسجد بھی جائیں گے۔ روانہ ہونے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس اعتماد کا اظہار کیا کہ برونائی اور سنگاپور کے، اُن کے دورے سے دونوں ملکوں اور بڑے آسیان خطے کے ساتھ بھارت کی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔ روانہ ہونے سے قبل اپنے بیان میں جناب مودی نے کہا کہ دونوں ملک، بھارت کی Act East پالیسی اور بھارت- بحرالکاہل نظریے میں اہم شراکت دار ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب جبکہ بھارت اور برونائی اپنے سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، وہ برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ اور شاہی خاندان کے دیگر معزز ارکان کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں، تاکہ تاریخی رشتوں کو نئی بلندی پر لے جایا جا سکے۔جناب مودی نے کہا کہ وہ کَل برونائی سے سنگاپور جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سنگاپور کے صدر Tharman Shanmugaratnam، وزیر اعظم Lawrence Wong، سینئر وزراء Lee Hsien Loong اور Goh Chok Tong کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم سنگاپور کی متحرک کاروباری برادری کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ سنگاپور کے ساتھ کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہئ خیال کریں گے، خاص طور پر جدید طرز کی مینوفیکچرنگ، ڈجیٹل نظام اور پائیدار ترقی کے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں اشتراک پر بات چیت ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں