وزیراعظم نریندر مودی بدھ کے روز ممبئی میں بحریہ کے تین اہم جنگی جہازوں INS سورت، INDنیل گری اور INS Vaghsheer ملک کے نام وقف کریں گے۔ دفاعی سامان تیار کرنے اور بحری سیکورٹی کے شعبے میں بھارت کے ایک سرکردہ ملک بننے کے نظریے کی سمت اِن تین اہم جنگی بحری جہازوں کو پانی میں اُتارنا ایک نمایاں قدم ہے۔ جناب مودی اپنے اس دورے میں نوی ممبئی میں Kharghar کے مقام پر ISKCON مندر کا افتتاح بھی کریں گے۔ 9 ایکڑ علاقے میں پھیلے ہوئے اس پروجیکٹ میں ایک مندر، ایک ویدک تعلیمی مرکز، میوزیم اور آڈیٹوریم بھی شامل ہوں گے۔x
Site Admin | January 13, 2025 3:37 PM