ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 28, 2025 3:04 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی اگلے ہفتے دو ملکوں، تھائی لینڈ اور سری لنکا کے دورے پر جائیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی، تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ BIMSTEC کی چھٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اُن کا یہ دورہ 3 اپریل سے شروع ہوگا۔ وزیراعظم یہ دورہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم Paetongtarn Shinawatra  کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وزیراعظم مودی کا، تھائی لینڈ کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔

اُمید ہے کہ میٹنگ کے دوران BIMSTEC کے رہنما اِس کے کام کاج کیلئے تال میل میں اضافہ کرنے کے مقصد سے مختلف ادارہ جاتی اور صلاحیت سازی کے اقدامات پر بات چیت کریں گے۔

اِس دورے کے بعد جناب مودی، اگلے مہینے کی 4 تاریخ کو سری لنکا کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ یہ دورہ سری لنکا کے صدر انورا کمارا دِسّا نائیکے کی دعوت پر کریں گے۔

اِس دورے میں وہ صدر دِسّا نائیکے کے ساتھ، تعاون کے اُن میدانوں میں کی گئی پیشرفت کا جائزہ لیں گے جن پر سری لنکا کے صدر کے، بھارت کے سرکاری دورے میں اتفاق رائے کیا گیا تھا۔

وزیراعظم اہم شخصیتوں اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جناب مودی اُن ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح کیلئے انورادھا پورا بھی جائیں گے، جو بھارت کی مالی مدد سے تیار کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں