ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 8, 2025 9:46 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی اور دبئی کے ولیعہد شہزادہ شیخ حمدان نے بھارت-متحدہ عرب امارات کلیدی ساجھیداری کو فروغ دینے کے لیے مستقبل کے اشتراک پر تبادلہئ خیال کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلی میں Dubai کے ولی عہد شہزادے، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد المخطوم سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ UAE نے بھارت۔ UAE جامع کلیدی شراکتدادی کی پیش رفت کے سلسلے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس خصوصی دورے سے بھارت۔ UAE کی گہری دوستی اور مستقبل میں اور مضبوط شراکتداری کی راہ ہموار ہونے کا ایادہ ہوتا ہے۔

اس سے قبل دن میں UAE کے نائب وزیراعظم نے وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ میٹنگیں کیں۔

سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر تعاون اور سرگرم تعلقات سے متعلق ولی عہد شہزادے کے مثبت خیالات کی ستائش کی۔

وزیردفاع نے سوشل میڈیا کی پوسٹ پر کہا کہ میٹنگ سود مند رہی۔ انہوں نے کہا کہ UAE کے ساتھ جامع کلیدی شراکتداری بھارت کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ برسوں میں بھارت، دفاعی اشتراک، سازوسامان مل کر تیار کرنے اور ترقیاتی پروجیکٹوں میں اشتراک کی خاطر پرامید ہے۔ ولی عہد شہزادے بھارت کے دو روزہ دورے پر آج صبح نئی دلی پہنچے ہیں۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں