ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 25, 2024 2:56 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی اور جرمن چانسلر اولف شولز نے ساتویں بین سرکاری صلاح مشورے کی مشترکہ صدارت کی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ صلاحیت، ٹیکنالوجی، اختراع اور بنیادی ڈھانچہ، بھارت کی ترقی کے آلات ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ آج کا بھارت، جمہوریت، آبادی کے تناسب، مانگ اور اعداد و شمار کے چار مضبوط ستونوں پر کھڑا ہے۔ وزیراعظم نئی دِلی میں جرمن تجارت سے متعلق 18ویں ایشیا-بحرالکاہل کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنہوں نے کہاکہ بھارت-جرمن تعلقات ہر سطح پر مضبوط ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ بھارت-جرمن دفاعی شراکت داری کا 25واں سال ہے اور آئندہ 25 سال میں اِن تعلقات کو نئی بلندیاں فراہم ہوں گی۔ جناب مودی نے یہ بھی کہاکہ آج بھارت تنوع اور خطرات کو دور کرنے کا سب سے بڑا مرکز بن کر اُبھر رہا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہاکہ بھارت-بحرالکاہل خطہ، دنیا کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی بتایاکہ جرمنی نے ہنرمند بھارتی پیشہ ور افراد کیلئے سالانہ ویزا کوٹہ 20 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار کردیا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اِس فیصلے کا مقصد ہنرمند کارکنوں کی، جرمنی کی مانگ کو پورا کرنا اور بھارت کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہے اور جس کے نتیجے میں بھارتی پیشہ ور افراد کیلئے جرمنی میں روزگار کے موقعوں میں اضافہ ہوگا، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات مستحکم ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں