ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 13, 2025 3:28 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے سراغ رسانی کے قومی محکمے کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے واشنگٹن ڈی سی میں سراغ رسانی میں اشتراک کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکہ کی قومی انٹلیجنس کی ڈائریکٹر Tulsi Gabbard نے آج واشنگٹن ڈی سی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محترمہ Gabbard کے ساتھ، اس سے پہلے ہوئے اپنے رابطے کو یاد کیا۔ بات چیت کے دوران، خاص طور سے انسداد دہشت گردی، سائبر سکیورٹی، اُبھرتے ہوئے خطرات اور اہم خفیہ معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنے کی سمیت باہمی تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ طرفین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ایک محفوظ، مستحکم اور ضوابط پر مبنی بین الاقوامی نظام کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں