وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد، بھارت واپس آرہے ہیں۔ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وہاں گئے تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا امریکہ کا پہلا دورہ تھا۔ دورے کے دوران جناب مودی نے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے ساتھ باہمی بات چیت کی ہے۔ وہائٹ ہاؤس میں باہمی تبادلہ خیال کَل دیر رات شروع ہوئی اور تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی۔ بات چیت کے دوران پہلے محدود فورمیٹ میں بات ہوئی اور عشایئے پر وفد کی سطح کا وسیع تبادلہ خیال ہوا۔ بات چیت کے دوران کلیدی اور سکیورٹی تعاون، دفاع، تجارت، اقتصادی روابط، ٹیکنالوجی، توانائی سکیورٹی اور عوام سے عوام کے رابطے کے ساتھ ساتھ باہمی تشویش کے علاقائی اور عالمی معاملات سمیت تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اکیسویں صدی کیلئے مشترکہ طور پر بھارت-امریکہ COMPACT کا بھی اجرا کیا۔ اِس COMPACT کا مطلب فوجی شراکت داری، تجارت اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں دونوں رہنماؤں نے مشن 500 شروع کیا جس کا مقصد 2030 تک مجموعی باہمی تجارت کو 500 بلین ڈالر سے زیادہ کرنا ہے۔
وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ نے 2025 کے اختتام تک باہمی طور پر سودمند کثیر شعبہ جاتی باہمی تجارتی سمجھوتے کے پہلے حصے پر بات چیت شروع کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی شراکت داری میں دفاع، آپسی تعاون کا ایک نہایت ہی اہم شعبہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اکیسویں صدی میں امریکہ-بھارت اہم دفاعی شراکت داری کیلئے دس سالہ ایک نئے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ یہ فریم ورک 2025 سے 2035 تک جاری رہے گا اور توقع ہے کہ اِس سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے زمینی اور فضائی نظاموں سمیت مختلف پلیٹ فارم پر جاری دفاعی سازوسامان حاصل کرنے کے سمجھوتے اور مشترکہ پروڈکشن سمجھوتوں پر آگے بڑھنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اپنے دو ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں جناب مودی نے 10 سے 12 فروری تک فرانس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، انھوں نے فرانس کے صدر امیونوویل میخوں کے ساتھ AI ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کی۔دونوں رہنماؤں نے Marseille میں بھارت کے نئے قونصلیٹ جنرل کا بھی مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔
Site Admin | February 14, 2025 9:52 PM
وزیراعظم نریندر مودی امریکہ اور فرانس کا کامیاب دورہ ختم کرنے کے بعد وطن واپس ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور امریکہ، بھارت بحرالکاہل خطے میں امن استحکام اور خوشحالی کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے
