وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ کی 16 تاریخ سے تین ملکوں، نائیجیریا، برازیل اور گوئیانا کا دورہ کریں گے۔ وہ نائیجیریا کے صدر بولا احمد Tinubu کی دعوت پر 16 اور 17 نومبر کو نائیجیریا کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے میں وزیراعظم دو ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کا جائزہ لیں گے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے دیگر موقعوں پر بھی بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم 18 اور 19 نومبر کو جی-ٹوینٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے برازیل کے شہر Rio De Janeiro جائیں گے۔ بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کے ساتھ، جی-ٹوینٹی Troika کا حصہ ہے اور وہ جی-ٹوینٹی سربراہ کانفرنس میں جاری مذاکرات میں سرگرم تعاون دیتا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی 19 سے 21 نومبر تک گوئیانا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے میں صدر علی سے بات چیت کریں گے اور گوئیانا کے دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔×