وزیر اعظم نریندر مودی لاؤس کے اپنے دو روزہ دورے پر آج دوپہر Vientiane پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے اِس دورے سے بھارت کے آسیان ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیر اعظم کی آمد پر بھارتی برادری نے ہوٹل میں اُن کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ نئی دلّی میں روانگی سے قبل اپنے بیان میں جناب مودی نے کہا کہ وہ آج 21 ویں بھارت-آسیان چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ چوٹی کانفرنس سے الگ وزیر اعظم لاؤس کی رامائن کا نظارہ کر رہے ہیں۔
یہ جنوب مشرقی ایشیاء کی مقبول قدیم رزمیہ نظم رامائن کا لاؤس کی جانب سے اپنایا گیا روپ ہے۔ وزیر اعظم آسیان ممالک اور اس میں شرکت کرنے والے ممالک کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کا Vientiane میں 19ویں مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس میں شرکت کا بھی پروگرام ہے۔ بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ وہ جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور مستقبل کے تعاون کا خاکہ ترتیب دینے میں آسیان رہنماؤں کی کوششوں میں شریک ہوں گے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ آسیان – بھارت چوٹی کانفرنس، جامع اسٹریٹیجک شراکت داری اور مستقبل کے تعاون کے خاکے کے ذریعے بھارت – آسیان تعلقات کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔
مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس، اعلیٰ رہنماؤں کی قیادت والا فورم ہے، جو بھارت سمیت شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں کو خطے میں اسٹریٹیجک اعتماد والا ماحول تشکیل دینے میں تعاون فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی علاقائی اہمیت کے حامل معاملات پر تبادلہئ خیال کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ x