وزیر اعظم نریندر مودی آج کولمبو میں، سری لنکا کے صدر اَنورا کمارا دِسّا نائیکے کے ساتھ وسیع بات چیت کریں گے۔ جِس کا مقصد خاص طور پر توانائی، تجارت، کنکٹوٹی، ڈجیٹلائیزیشن اور دفاع کے میدانوں میں، دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ جناب مودی، تین روزہ سرکاری دورے پر کَل شام سری لنکا کی راجدھانی پہنچے ہیں۔ کولمبو میں اُن کا پُرجوش خیر مقدم کیا گیا۔ صدر دِسّا نائیکے اور کابینہ کے سرکردہ وزیروں نے، بندارا نائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اُن کا استقبال کیا۔ جناب مودی پچھلے سال ستمبر میں دِسّا نائیکے کے، صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے اب تک سری لنکا کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہِ مملکت ہیں۔ اُنھیں اب سے کچھ دیر بعد باقاعدہ استقبالیہ دیا جائے گا۔
V/C: Ahmed Muyeen
وزیراعظم مودی تھائی لینڈ کے دو روزہ دورے کے بعد سری لنکا پہنچے ہیں۔ تھائی لینڈ میں انھوں نے بمسٹیک سربراہ کانفرنس میں شرکت کی۔x