October 17, 2024 10:06 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج چنڈی گڑھ میں NDA کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کے ایک کانکلیو کی صدارت کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج چنڈی گڑھ میں قومی جمہوری اتحاد (NDA) کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کے آدھے دن کے ایک کانکلیو کی صدارت کریں گے۔

BJP صدر جے پی نڈّا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی اِس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ BJP کے ایک بیان کے مطابق نائب سنگھ سینی کے ہریانہ کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب کے فوراً بعد  یہ کانکلیو شروع ہوگا۔

اس میٹنگ میں قومی ترقیات کے امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ایجنڈہ طے کیا جائے گا۔ اِس کانکلیو میں

Samvidhan ka Amrut Mahotsav منانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

BJP کے پاس فی الحال 13 وزراء اعلیٰ اور 16  نائب وزراء اعلیٰ ہیں جبکہ مہاراشٹر، آندھرا پردیش، بہار، سکم، ناگالینڈ اور میگھالیہ کے وزراء اعلیٰ اتحادی پارٹیوں سے ہیں۔

BJP مرکزی چناؤ کمیٹی کی میٹنگ کَل شام نئی دلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ نے شرکت کی۔یہ میٹنگ آئندہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں