وزیراعظم نریندر مودی آج پیرس میں فرانس کے صدر Emmanuel Macron سے بات چیت کررہے ہیں، جس کا مقصد بھارت – فرانس تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ وہ دو طرفہ اہم معاملوں پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ جناب مودی آج AI ایکشن سَمِٹ میں بھی شرکت کررہے ہیں، جہاں بھارت، عالمی AI معیارات کے قیام اور ذمہ دارAI ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے، اِس اجلاس کی مشترکہ صدارت کررہا ہے۔ دونوں رہنما بھارت – فرانس CEOs فورم کی بھی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ 2047 کے خاکے کے طرز پر دفاعی سمجھوتوں سمیت اہم باہمی معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔
آج شام وزیر اعظم مودی تاریخی شہر Marseille روانہ ہوں گے، جہاں وہ صدر Macron کے ساتھ مختلف تقریب میں حصہ لیں گے۔ فرانس کا دورہ ختم کرنے کے بعد، وزیر اعظم کَل Marseille سے امریکہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر، وہاں جارہے ہیں۔ x