وزیر اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر کے شہر پونے کا دورہ کریں گے۔ وہ 22 ہزار 600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ جناب مودی ایک میٹرو ٹرین کو بھی جھنڈی دِکھا کر روانہ کریں گے، جو ڈسٹرکٹ کورٹ سے پونے کے Swargate تک چلے گی۔
سُپر کمپیوٹنگ ٹکنالوجی کے شعبے میں بھارت کو خودکفیل بنانے کے اپنے عزم کے مطابق وزیر اعظم مودی نیشنل سپر کمپوٹنگ مشن کے تحت مقامی طور پر تیار کئے گئے PARAM Rudra سُپر کمپیوٹرس قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیر اعظم موسم اور آب و ہوا کی تبدیلی کی تحقیق کیلئے تیار کئے گئے ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹم کا بھی افتتاح کریں گے۔×