وزیراعظم نریندر مودی آج پارلیمنٹ کی لائبریری عمارت میں GMC بالایوگی Auditorium میں ہندی فلم”سابرمتی رپورٹ“ دیکھیں گے۔ یہ فلم گجرات میں فروری دو ہزار دو میں گودھرا ٹرین جلنے کے واقعے پر مبنی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر پچھلے مہینے جناب مودی نے یہ کہا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ سچائی سامنے آرہی ہے اور عام لوگ بھی اسے دیکھ سکیں گے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ کوئی بھی فرضی بیان بازی محدود مدت تک ہی برقرار رہ سکتی ہے اور حقائق آخر کار ہمیشہ سامنے آجاتے ہیں۔
Site Admin | December 2, 2024 2:51 PM