وزیراعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے نئے بھرتی کیے گئے افراد کو 71 ہزار سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ جناب مودی اِس موقع پر ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔
ایک رپورٹ
V/C Dipendra
روزگار میلے کا آغاز اکتوبر 2022 میں کیا گیا تھا اور اب تک 50 شہروں میں قومی سطح پر اِس طرح کے 13 میلے منعقد کیے جا چکے ہیں۔ مختلف سرکاری محکموں اور وزارتوں میں خالی عہدوں کو پُر کرنے کی سمت ایک قدم بڑھاتے ہوئے اِن میلوں میں نوجوانوں کو لاکھوں تقرر نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔
نئے بھرتی کیے گئے افراد، داخلی امور، ڈاک کے محکمے، اعلیٰ تعلیم، صحت اور خاندانی بہبود، مالی خدمات جیسی وزارتوں اور محکموں میں شامل ہوں گے۔ روزگار میلہ وزیراعظم نریندر مودی کے نوجوانوں کے مابین روزگار پیدا کرنے کو اعلیٰ ترجیح دیے جانے کے عہد کو پورا کرنے کی سمت ایک قدم ہے۔
یہ ملک کی تعمیر اور خود کے روزگار میں اپنی حصہ داری کے لیے نوجوانوں کو بامعنی موقع فراہم کر رہا ہے۔