وزیراعظم نریندر مودی آج پردھان منتری کسان سماّن نِدھی کی 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی 17 ویں قسط جاری کریں گے، جسے مستفید ہونے والے تقریباً 9 کروڑ 26 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کیا جائے گا۔ پی ایم کسان اسکیم کے تحت اب تک 11 کروڑ سے زیادہ کسان کنبوں کو تین لاکھ چار ہزار کروڑ سے زیادہ کی رقم فراہم کی جاچکی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کِرشی سَکھی کے طور پر اپنی مدد آپ گروپوں کی 30 ہزار سے زیادہ خواتین کو سرٹیفکیٹس بھی دیں گے۔ آج وارانسی کے اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم پی ایم کسان سماّن سمّیلن میں شرکت کریں گے۔ آکاشوانی کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے بعد جناب مودی کا وارانسی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم کل بہار جائیں گے۔x
Site Admin | June 18, 2024 4:48 PM
وزیراعظم نریندر مودی آج وارانسی کے اپنے دورے کے دوران پی ایم کسان اسکیم کے تحت 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی 17ویں قسط جاری کریں گے۔
