ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 12, 2025 10:03 AM | PM Young Leaders

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر نئی دلی کے بھارت منڈپم میں وکست بھارت Young Leaders Dialogue 2025 میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر نئی دلی کے بھارت منڈپم میں وکست بھارت Young Leaders Dialogue 2025 میں شرکت کریں گے۔  وزیراعظم ملک کے مستقبل کے رہنماؤں میں جوش پیدا کرنے، تحریک دینے اور انھیں بااختیار بنانے کے لیے ترتیب دی گئی مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گے۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جناب مودی ملک بھر کے تین ہزار سے زیادہ فعال نوجوان رہنماؤں کے ساتھ منسلک ہوں گے۔

ایک رپورٹ

V/C Sumit Saha

اِس سے پہلے کَل وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ وکست بھارت Young Leaders Dialogue ملک کی ترقی کے سفر میں ملک کے نوجوانوں کو منسلک کرنے کی ایک منفرد پہل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پروگرام وکست بھارت کے تصور کو حقیقی شکل دینے کی غرض سے نوجوان ذہنوں کی توانائی، تخلیقیت اور قیادت کو سمت عطا کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔

جناب مودی نے نیشنل یوتھ فیسٹیول2025 اور وکست بھارت Young Leaders Dialogue کے تعلق سے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزیر مملکت رَکشا کھڑسے کے تحریر کردہ ایک مضمون کو بھی مشترک کیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں