وزیراعظم نریندر مودی آج نائیجیریا، برازیل اور گَیانا کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ روانہ ہونے سے پہلے وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ نائیجیریا کا اُن کا پہلا دورہ ہوگا، جو کہ مغربی افریقی خطے میں بھارت کا قریبی ساتھی ہے۔
تین ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم، نائیجیریا کے صدر بولا احمد Tinubu کی دعوت پر، نائیجیریا کا دورہ کریں گے۔ پچھلے 17 سال میں، بھارت کے کسی وزیراعظم کا، نائیجیریا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اس ملک کے اپنے دو روزہ قیام میں وزیراعظم، دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کا جائزہ لینے کیلئے، اعلیٰ ترین رہنماؤں سے بات چیت کریں گے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے مزید موقعوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔×