وزیراعظم نریندر مودی آج نائیجیریا، برازیل اور گَیانا کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ تین ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم، نائیجیریا کے صدر بولا احمد Tinubu کی دعوت پر، نائیجیریا کا دورہ کریں گے۔ پچھلے 17 سال میں، بھارت کے کسی وزیراعظم کا، نائیجیریا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اس ملک کے اپنے دو روزہ قیام میں وزیراعظم، دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کا جائزہ لینے کیلئے، اعلیٰ ترین رہنماؤں سے بات چیت کریں گے اور دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے مزید موقعوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ نائیجیریا میں بھارتی برادری کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ بھارت اور نائیجیریا کے درمیان 2007 سے دفاعی تعلقات ہیں، جس میں معیشت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں شراکت داری میں اضافہ ہورہا ہے۔ 200 سے زیادہ بھارتی کمپنیوں نے، نائیجیریا میں اہم شعبوں میں 27 اَرب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط ترقیاتی تعاون بھی کارفرما ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نائیجیریا کے بعد 18 نومبر کو، برازیل کے شہر Rio Di Janeiro جائیں گے۔ وہ جی-ٹوینٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس کی میزبانی صدر Luiz Inacio Lula Da Silva کریں گے۔ بھارت جی-ٹوینٹی Troika کا حصہ ہے اور وہ جی-ٹوینٹی کی جاری سربراہ کانفرنس کے مذاکرات میں سرگرم تعاون دے رہا ہے۔ اسی دوران وزیراعظم مودی مختلف عالمی معاملات پر بھارت کا موقف پیش کریں گے اور جی-ٹوینٹی نئی دلّی کے رہنماؤں کے اعلامیئے کے نتائج، عالمی جنوب سے متعلق سربراہ کانفرنسوں کی آواز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ ان کانفرنسوں کی میزبانی حالیہ دنوں میں بھارت نے کی تھی۔ امید ہے کہ جناب مودی جی-ٹوینٹی سمٹ سے الگ بہت سے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت، 19 سے 21 نومبر تک، گَیانا کے دورے پر رہیں گے۔ گیانا کا یہ دورہ 1968 سے اب تک کا کسی بھارتی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ پچھلے سال گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی نے مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 17ویں پرواسی بھارتی دیوس میں مہمان خصوصی کے طور پر بھارت کا دورہ کیا تھا۔ انہیں پرواسی بھارتی سمّان سے بھی نوازا گیا تھا۔ وزیراعظم مودی اپنے دورے میں صدر علی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور گیانا کے سینئر رہنماؤں سے ملیں گے، گیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور وہاں آباد بھارتی برادری کے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ گَیانا کے Georgetown میں وزیراعظم، دوسری CARICOM-بھارت سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس کا مقصد خطے کے ساتھ بھارت کے دیرینہ تعلقات میں اضافہ کرنا ہے۔