ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 4, 2025 10:36 AM | PM Grameeen Mahotsav

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں Grameen Bharat Mahotsav 2025 کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں Grameen Bharat Mahotsav 2025 کا افتتاح کریں گے۔ جناب مودی اِس موقع پر اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مہوتسو کا مقصد دیہی بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینا، خود کفیل معیشتیں تشکیل دینا اور دیہی برادریوں میں اختراع کو پروان چڑھانا ہے۔

ایک رپورٹ

V/C Dipendra

اِس مہوتسو میں درخشاں کارکردگی اور نمائش کے ذریعے بھارت کے مالامال ثقافتی ورثے کی نمائش کی جائے گی۔ چھ روزہ مہوتسو کا موضوع ہے: ”وکست بھارت 2047 کے لیے ایک لچکدار دیہی بھارت کی تشکیل“۔ مہوتسو میں خاص توجہ اس بات پر دی جائے گی کہ کاروبار کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنایا جائے۔

یہ مہوتسو سرکاری اہلکاروں، دیہی کاروباریوں، دستکاروں اور مختلف سیکٹروں کے متعلقہ فریقوں کو یکجا کرے گا، تاکہ اشتراک پر مبنی اور اجتماعی یکسر دیہی تبدیلی کے لیے ایک خاکہ وضع کیا جا سکے۔

اِس پروگرام کا مقصد خصوصی طور پر شمال مشرقی بھارت پر توجہ مرکوز کیے جانے کے ساتھ دیہی آبادی کے درمیان اقتصادی استحکام، مالی سکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں