ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 4, 2024 2:31 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں کوٹلیہ اکنامک کانکلیو سے خطاب کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج شام نئی دلی میں کوٹلیہ اکنامک کانکلیو سے خطاب کریں گے۔ کوٹلیہ اکنامک کانکلیو کا تیسرا ایڈیشن 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اِس سال کے کانکلیو میں آلودگی سے مبرا سرسبز منتقلی، جغرافیائی معاشی پھیلاؤ اور شرح نمو کے مضمرات اور دیگر کے درمیان لچک کو برقرار رکھنے کیلئے پالیسی کارروائی کے اصول جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔بھارت اور بیرون ملک کے اسکالرز اور پالیسی ساز، بھارتی معیشت اور عالمی خطہئ جنوب کی معیشتوں کو درپیش چیلنجوں کے بہت سے اہم اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دنیا بھر کے مقررین اس کانکلیو میں شرکت کریں گے۔وزارت خزانہ کے اشتراک سے معاشی ترقی کے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کوٹلیہ اکنامک کانکلیو کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں