ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 10:13 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں چلی کے صدر Gabriel Boric Font کے ساتھ مذاکرات کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی، آج نئی دلی میں چلی کے صدر Gabriel Boric Font کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ چلی کے صدر جناب Gabriel  صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے جو اُن کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گی۔ چلی کے صدر آج سے بھارت کا پانچ روزہ دورہ شروع کررہے ہیں۔ وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ، کاروباری انجمنوں اور بھارت – چلی کے ثقافتی تعلقات سے وابستہ چلی کے سرکردہ اور ممتاز شہریوں سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ساتھ بھارت آ رہا ہے۔ صدر کی حیثیت سے جناب Boric Font کا بھارت کے لیے یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کے دوران بھارت اور چلی کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔صدر Boric آگرہ، ممبئی اور بینگلورو بھی جائیں گے اس کے بعد وہ پانچ اپریل کو چلی لوٹ جائیں گے۔ ممبئی اور بینگلورو میں وہ سیاسی قیادت، کاروباری اور صنعتی نمائندوں، کے علاوہ اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، تکنیکی رہنماؤں اور اختراع کاروں کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔

چلی کے صدر کا بھارت کا دورہ باہمی تعلقات کا مکمل جائزہ لینے کے لیے دونوں ملکوں کو ایک موقع فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی ساتھ آپسی مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہئ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔ چلی لاطینی امریکی خطے میں بھارت کا ایک اہم اور کلیدی شراکت دارہے۔ دونوں ملکوں کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل، آب و ہوا میں تبدیلی، قابل تجدید تونائی اور دہشت گردی سمیت بہت سے بین الاقومی امور پر ایک جیسے خیالات ہیں۔ 2024 میں بھارت اور چلی کے درمیان باہمی تجارت دو اعشاریہ چھ ارب امریکی ڈالر تھی اور چلی میں بھارت کی سرمایہ کاری تقریباً 620 ملین امریکی ڈالر ہے۔  بھارت سے چلی کو انجینیئرننگ کا سامان، دواسازی، آٹو موبیلس، کیمیکلس اور ٹیکسٹائل بھی برآمد کیے جاتے ہیں جبکہ بھارت چلی کو ادویات اور دوا سازی کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں