ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 15, 2024 9:52 AM | ITU WTSA IMC

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں ٹیلی مواصلات کے عالمی معیارات سے متعلق اسمبلی، ITU اور انڈیا موبائل کانگریس کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح نئی دلی کے بھارت منڈپم میں بین الاقوامی ٹیلی مواصلاتی یونین ITU کی ٹیلی مواصلات کے عالمی معیارات سے متعلق اسمبلی 2024 کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم اِس پروگرام کے دوران آٹھویں انڈیا موبائیل کانگریس 2024 کا بھی افتتاح کریں گے۔WTSA  اقوام متحدہ کی ڈجیٹل ٹیکنالوجیوں کی ایجنسی، بین الاقوامی ٹیلی مواصلاتی یونین کے معیارات کے کام کاج کی حکمرانی سے متعلق کانفرنس ہے، جس کا انعقاد ہر چار برس میں کیا جاتا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے ITU-WTSA کی میزبانی بھارت اور ایشیا بحر الکاہل میں کی جا رہی ہے۔

ٹیلی مواصلات کے معیارات سے متعلق کانفرنس، ایک اہم عالمی تقریب ہے جو کہ 190 سے زیادہ اُن ملکوں کے 3ہزار سے زیادہ تکنیکی ماہرین، صنعتی رہنماؤں اور پالیسی سازوں کو یکجا کرسکے گی، جو ٹیلی کام، ڈیجیٹل اور ICT سیکٹروں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ یہ اِن ملکوں کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گی جس سے کہ 6G، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف Things، بڑے ڈاٹا اور سائبر سکیورٹی جیسی اگلے دور کی اہم ٹیکنالوجیوں کے معیارات کے مستقبل پر تبادلہئ خیال اور فیصلہ کیا جاسکے گا۔ بھارت میں اس تقریب کی میزبانی کرنے سے ملک کو عالمی ٹیلی مواصلات کے ایجنڈے کو ایک شکل دینے میں کلیدی رول ادا کرنے کا موقع ملے گا اور ساتھ ہی مستقبل کی ٹیکنالوجیوں کیلئے لائحہئ عمل طے کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

بھارت کے اسٹارٹ اَپس اور تحقیقی ادارے، دانشورانہ املاکِ حقوق اور معیار کے لازمی Patents کو فروغ دینے میں اہم معلومات حاصل کرسکیں گے۔ اِس میں 120 سے زیادہ ممالک، 400  سے زیادہ نمائش کار اور تقریباً 900 اسٹارٹ اَپس حصہ لیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں