August 1, 2024 9:59 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں ویتنام کے اپنے ہم منصب فام من چِن کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ بات چیت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں ویتنام کے اپنے ہم منصب Pham Minh Chinh کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے بعد طرفین کے مختلف سمجھوتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔  ویتنام کے وزیر اعظم، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ویتنام کے وزیراعظم منگل کے روز، تین روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے ہیں۔ خارجی امور کے وزیر مملکت Pabitra Margherita نے ہوائی اڈے پر اُن کا استقبال کیا۔ جناب Pham Minh Chinh، جناب مودی کی دعوت پر بھارت کے دورے پر ہیں۔ اُن کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آیا ہے جس میں مختلف وزراء، نائب وزراء اور کاروباری رہنما شامل ہیں۔ ویتنام کے وزیراعظم کو آج راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر باضابطہ استقبالیہ دیا جائے گا۔ جس کے بعد وہ مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ جائیں گے، جناب مودی دورے پر آئے معزز مہمان کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں