August 20, 2024 9:30 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں ملیشیا کے اپنے ہم منصب انور ابراہیم سے بات چیت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں ملیشیا کے اپنے ہم منصب Dato’ Seri انور ابراہیم کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں فریق بات چیت کے بعد کئی سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔ جناب ابراہیم بھارت کے تین دن کے سرکاری دورے پر کَل نئی دلی پہنچے ہیں۔ جل شکتی اور ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت V Somanna نے ہوائی اڈے پر اُن کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کی حیثیت یہ اُن کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔

دورے پر آئی شخصیت کا آج صبح راشٹرپتی بھون کے احاطے میں باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔ وہ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے راج گھاٹ جائیں گے اور اِس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تبادلہئ خیال ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ملیشیا کے اپنے ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کریں گے۔ جناب ابراہیم شام میں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔ بھارت اور ملیشیا کے درمیان مضبوط تاریخی، سماجی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ اِن باہمی تعلقات کی کلیدی شراکتداری کی حیثیت وزیر اعظم مودی کے 2015 میں ملیشیا کے دورے کے دوران بڑھ گئی تھی۔ دونوں ممالک اگلے سال کلیدی شراکتداری کی دوسری دہائی میں داخل ہوجائیں گے۔

 مستقبل کیلئے کثیر شعبہ جاتی تعاون کے ایجنڈے کو وضع کرکے وزیر اعظم انور ابراہیم کا دورہ بھارت اور ملیشیا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں