ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی کے وگیان بھون میں 98 ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمّلین کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی کے وگیان بھون میں 98 ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمّلین کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب آج سہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگی۔ حکومت کی جانب سے مراٹھی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیئے جانے کے بعد یہ تقریب ہورہی ہے۔ 21 سے 23 فروری تک ہونے والی اس تقریب میں بھارت کی مالا مال ثقافت اور وِرثے کا جشن منایا جائے گا۔ اس میں مختلف پینل مذاکرے، کتابوں کی نمائش، ثقافی پرفارمنس اور سرکردہ ادبی شخصیات کے ساتھ بات چیت کے اجلاس بھی ہوں گے۔ امکان ہے کہ اس میں ادب کے پانچ ہزار شائقین شرکت کریں گے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                         V-C BHavana Gokhale

اس تقریب میں پُنے سے دلّی تک ایک علامتی ادبی ریل کا سفر بھی شامل ہے، جس کے تحت 1200 شرکاء کو ادب کے اتحاد پر مبنی جذبے کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ تقریب مراٹھی ادب کی مالا مال ثقافت کی بہترین طور پر عکاسی کرے گی۔ اس دوران 50 کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آئے گا اور یہاں کتابوں کے 100 اسٹالس بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ اس تقریب سے ادب سے وابستہ نئی نسل کو تحریک حاصل ہوگی، تاکہ وہ ملک گیر سطح پر مراٹھی کو فروغ دے سکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں