ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں کوٹلیہ اقتصادی کونکلیو سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج شام نئی دلی میں کوٹلیہ معاشی کانکلیو سے خطاب کریں گے۔ کوٹلیہ معاشی کانکلیو کا تیسرا ایڈیشن آج سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اِس سال کے کانکلیو میں گرین ٹرانزیشن کی مالی معاونت، جغرافیائی معاشی پھیلاؤ اور شرح نمو پر مضمرات اور دیگر کے درمیان لچک کو برقرار رکھنے کیلئے پالیسی کارروائی کے اصول جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

بھارت اور بین الاقوامی اسکالرز اور پالیسی ساز، بھارتی معیشت اور عالمی خطہئ جنوب کی معیشتوں کو درپیش چیلنجوں کے بہت سے اہم اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دنیا بھر کے مقررین اس کانکلیو میں شرکت کریں گے۔

وزارت خزانہ کے اشتراک سے معاشی ترقی کے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کوٹلیہ معاشی کانکلیو کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں