ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 7, 2024 9:58 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں مالدیپ کے صدر محمد معِیزو سے بات چیت کریں گے، امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کچھ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں

وزیراعظم نریندر مودی، آج نئی دلی میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد Muizzu کے ساتھ باہمی، علاقائی اور آپسی مفاد کے بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔ امید ہے کہ بات چیت کے بعد، دونوں ملکوں کے درمیان کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

بات چیت سے پہلے، مالدیپ کے صدر کو راشٹر پتی بھون میں باضابطہ طور پر استقبالیہ دیا جائے گا۔ وہ راج گھاٹ بھی جائیں گے جہاں وہ مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ ڈاکٹر Muizzu صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

ڈاکٹر Muizzu کَل آگرہ اور ممبئی جائیں گے اور بدھ کو بنگلورو کا دورہ کریں گے۔

ڈاکٹر Muizzu بھارت کے پانچ روزہ دورے پر کَل نئی دلی پہنچے تھے۔

صدر ڈاکٹر محمد Muizzu کا بھارت کے لیے یہ پہلا باہمی دورہ ہے۔ اِس سے پہلے انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور اُن کی کونسل کے وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے اِس سال جون میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ مالدیپ، بحرِ ہند خطے میں بھارت کا ایک کلیدی بحری پڑوسی ملک ہے اور ساگر اور بھارت کے پڑوسی پہلے کی پالیسی کے وزیراعظم کے ویژن کے تحت ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ مالدیپ کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورے کے بعد مالدیپ کے صدر کا بھارت کا دورہ اِس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ بھارت مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو کافی اہمیت دیتا ہے۔ توقع ہے کہ اِس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور عوام سے عوام کے درمیان رشتوں کو مزید فروغ ملے گا۔

بھارت، مالدیپ کی دفاعی قومی فورس کے لیے تربیت کے سب سے زیادہ مواقع فراہم کرتا ہے اور 70 فیصد اُن کی تربیت کی ضرورتیں پوری کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں