ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 12, 2024 9:49 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں شہری ہوا بازی سے متعلق دوسری ایشیا-بحرالکاہل وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں شہری ہوا بازی سے متعلق دوسری ایشیا-بحرالکاہل وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم تمام ممبر ملکوں کے ذریعے دلّی اعلانیے کو اپنانے کا اعلان کریں گے۔ دلّی اعلانیہ خطے کے ہوابازی کے سیکٹر کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے ایک بصیرت افروز روڈ میپ ہے۔

شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کَل نئی دلّی میں دوسری ایشیا-بحرالکاہل وزارتی کانفرنس کا افتتاح کیا۔   جناب نائیڈو کو شہری ہوا بازی سے متعلق ایشیا-بحرالکاہل وزارتی کانفرنس کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ انہوں نے 2035 تک  تین ارب 50 کروڑ سالانہ مسافروں کو سنبھالنے کیلئے ایشیا-بحرالکاہل ہوابازی کے شعبے میں اسٹریٹیجک سرمایہ کاری پر زور دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کا مقصد 2025 تک ہوابازی کے سیکٹر میں افرادی قوت میں خواتین کی شراکت داری کو بڑھاکر 25 فیصد کرنا ہے۔

یہ کانفرنس اور دلّی اعلانیے کو اپنانے کا عمل ایشیا-بحرالکاہل کے شہری ہوابازی سیکٹر میں حفاظت، سکیورٹی اور استحکام کو آگے بڑھانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ یہ کانفرنس اِس خطے کے ملکوں کے درمیان موجود باہمی اشتراک و تعاون کے جذبے کو بخوبی اجاگر کرتی ہے۔ بھارت دنیا بھر میں سب سے تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی ہوابازی مارکیٹ ہے اور یہ گھریلو پرواز کے لحاظ سے تیسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ پچھلی دہائی کے دوران بھارت میں طیاروں کی تعداد 400 سے بڑھ کر 800 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہوائی اڈوں کی تعداد بھی 74 سے بڑھ کر 157 ہوگئی ہے۔ اڑان یعنی اڑے دیش کا عام ناگرک جیسی سرکاری پہل نے علاقائی فضائی کنیکٹی ویٹی میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ یہاں تک کہ دور دراز کے علاقوں کو بھی ہوابازی کے نیٹ ورک میں جوڑنے کو یقینی بنایا گیاہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں