ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 3, 2024 10:32 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں زرعی ماہرین اقتصادیات کی 32 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرینگے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں زراعت سے متعلق ماہرین اقتصادیات کی 32 ویں بین الاقوامی کانفرنس ICAE کا افتتاح کریں گے۔ جناب مودی اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ کانفرنس بھارت میں 65 سال کے بعد منعقد کی جارہی ہے۔ تین سال میں ایک بار منعقد ہونے والی اس 6 روزہ کانفرنس کا موضوع ہے ’پائیدار زرعی خوراک کے نظام کی جانب تبدیلی‘۔ اس کانفرنس کا انعقاد زرعی ماہرین اقتصادیات کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن کررہی ہے۔

کانفرنس کا مقصد آب وہوا کی تبدیلی، قدرتی وسائل کی اَبتر ہوتی ہوئی حالت، پیداواریت کی بڑھتی ہوئی لاگت اور تنازعات جیسے عالمی چیلنجوں کے دوران پائیدار زراعت کی شدید ضرورت سے نمٹنا ہے۔ کانفرنس میں عالمی زرعی چیلنجوں کے تئیں بھارت کے پہلے سے سرگرم طریقہ کار کو اُجاگر کیا جائے گا اور زرعی تحقیق اور پالیسی میں ملک کی پیش رفت کو نمایاں کیا جائے گا۔ ہم نے اس کانفرنس کی اہمیت کے بارے میں زراعت کے ماہر ڈاکٹر سنت کمار چودھری سے بات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں