ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 13, 2024 9:46 AM | PM-PRAYAGRAJ

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج مہاکنبھ میلے سے قبل پریاگ راج میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی خاطر 7 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج مہاکنبھ میلے سے قبل پریاگ راج میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی خاطر 7 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ مہاکنبھ میلہ 2025 اترپردیش کے پریاگ راج میں 13 جنوری سے 26 فروری تک ہوگا۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔               V-C Sushil  Chandra Tiwari

وزیراعظم نریندر مودی دوپہر تقریباً سوا بارہ بجے پریاگ راج پہنچیں گے۔ وہ سنگم گھاٹ پر پوجا اور درشن کریں گے۔ تقریباً ڈیڑھ بجے وزیراعظم مہاکنبھ میلے کے مقام کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد دوپہر دو بجے وہ 7 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ ان میں مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹ شامل ہیں، جن سے پریاگ راج میں بنیادی ڈھانچے اور کنکٹی وٹی کو فروغ حاصل ہوگا۔ وزیراعظم مندروں کے اہم کوریڈور کا افتتاح بھی کریں گے اور بعد میں وہ کنبھ میلے کے مقام پر ایک ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں